ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر مزید سستا ہوگیا

ڈالر مزید سستا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سیاسی استحکام کےبعد روپے کی قدر بھی بہتر ہونے کا سلسلہ جاری، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا۔ 

ذرائع کے مطا بق انٹر بینک مارکیٹ میں آج  ڈالر کی قیمت میں52 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 181.50 روپے میں فروخت ہور ہاہے ، گزشتہ چار روز میں ڈالر کی قیمت میں 7.50 روپے کمی واقع ہوئی ہے جس سے بیرونی قرضوں کے بوجھ میں بھی واضح کمی آئی ہے ۔

واضح رہےکہ2 اپریل کو شہباز شریف قومی اسمبلی سے 174ووٹ لے کر پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم  منتخب ہوئے ہیں، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ان سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا۔

شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد سے ڈالر کی قیمت میں کمی آنا شروع ہوگئی اس سے قبل ڈالر کی قیمت 189 کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی تھی  ۔ ڈالر کی اُڑان تھمنے پر  کچھ پی ٹی آئی رہنما ؤں کا کہنا ہے کہ جوبائیڈن سے شہازشریف کو ڈالر ملے ہیں اس لیے ڈالر سستا ہوا۔ 

دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ سیاسی افق پر بے یقینی ختم ہونے کے بعد سرمایہ کاروں کو نئی اقتصادی ٹیم سے آئی ایم ایف کے ساتھ قرض پروگرام جاری رکھتے ہوئے قرضے کے اگلی قسط کے حصول سمیت دیگر مثبت توقعات اور روپیہ کو مزید بے قدر ہونے کے لیے مداخلت جیسی توقعات وابستہ ہیں اور یہی مثبت توقعات ڈالر کے مقابلے میں روپیہ کو تگڑا کرنے باعث بن رہی ہے۔