وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

13 Apr, 2022 | 02:27 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ  ایک روزہ دورہ پر  اسلام آباد سےکراچی پہنچ گئے۔مزار قائد حاضری بھی دی۔ وزیراعلیٰ سندھ اور کابینہ ارکان وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم شہبازشریف خصوصی طیارے پر اسلام آباد سے کراچی پہنچے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفد کے ہمراہ وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اراکینِ قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، خالد مقبول صدیقی، مولانا اسد محمود کے علاوہ مفتاح اسماعیل، اکرم درانی اور متعلقہ اعلی عہدیداران بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ کراچی پہنچے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مزارِ قائد پر حاضری دی،   فاتحہ  پڑھی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔مزارِ قائد کے بعد وزیراعظم وزیراعلیٰ ہاؤس جائیں گے، وزیراعظم کے تمام اجلاس پہلی بار گورنر ہاؤس کے بجائے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوں گے۔ وزیرِ اعظم وزیرِ اعلیٰ سندھ سےصوبائی معاملات پر ون آن ون ملاقات کریں گے اور کراچی کے مسائل کے تدارک و ترقیاتی کاموں کے حوالے سے لائحہ عمل پر مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں وزیرِ اعظم کو سندھ اور بالخصوص کراچی کے مسائل اور تجاویز پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ وزیرِ اعظم کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی قیادت سے ملنے بہادر آباد بھی جائیں گے۔

مزیدخبریں