خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان،متحدہ عرب امارت حکمرانوں کی طرف سے شہباز شریف کو مبارکباد

13 Apr, 2022 | 02:09 PM

ویب ڈیسک : خادم حرمین الشریفین شاہ سلمان ،سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان ن اور متحدہ عرب امارت کے رہنماؤں نے  وزیراعظم شہباز شریف کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف کے نام کیبل پیغام بھیجا ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھانے کے موقعے ہم آپ کو مبارکباد دیتے ہیں۔

 #خادم_الحرمين_الشريفين وسمو #ولي_العهد يهنئان رئيس الوزراء في باكستان بمناسبة أدائه اليمين الدستورية.#واس pic.twitter.com/vg4dnm1rwl

متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں کا میاں محمد شہباز شریف کو ملک کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔

متحدہ عرب امارات صدر شیخ خلیفہ بن زید النہیان نے شہباز شریف کو وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہےاس کے ساتھ ہی امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حاکم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔دریں اثنا ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر شیخ محمد بن زید النہیان نے اس موقع پر وزیر اعظم شہبازشریف کو بھی مبارکبادی پیغامات بھیجے ہیں۔

مزیدخبریں