علیم خان اور حمزہ شہباز میں لڑائی کی خبروں پر پرویز الہیٰ کا ردعمل

13 Apr, 2022 | 01:59 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب کے نامز د امیدوار پرویز الہی کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب ہرصورت جیتیں گے، ہمارے نمبر پورے ہیں۔

تحریک انصاف اور ق لیگ کے متفقہ نامز د امیدوار وزیراعلیٰ پنجاب  پرویز الہی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علیم خان اور حمزہ شہباز کی آپس کی لڑائی سے میرا کیا تعلق ہے؟ عمران خان ن لیگ کا ہاضمہ خراب کرکے ہی دم لیں گے۔

پرویز الہیٰ نے مزید کہا کہ ہم کامیابی کیلئے پرامید ہیں،میں نے وزیراعلیٰ پنجاب بن کر آپ کیلئے بہت سے کام کرنے ہیں۔استعفوں کا فیصلہ پنجاب میں نہیں وفاق میں ہوا ہے۔ 

مزیدخبریں