ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طلبا کو اورنج ٹرین میں مفت سفری سہولیات فراہم کرنے پر غور

طلبا کو اورنج ٹرین میں مفت سفری سہولیات فراہم کرنے پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سکولوں میں زیر تعلیم طلبا کو اورنج ٹرین میں مفت سفری سہولیات فراہم کرنے پر غور، اورنج ٹرین بچوں کو سکول چھوڑنے اور واپس گھر چھوڑنے کیلئے استعمال کی جاسکے گا، سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے انتظامیہ نے سکول حکام  سے تجاویز مانگ لیں۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں دولاکھ طلبا کو سفری پاس جاری کیے جائیں گے، اورنج ٹرین انتظامیہ جلد مختلف سکولوں کے ذمہ داران سے میٹنگ کرے گی، میٹنگ میں سکول رہنماؤں کی جانب سے دی جانیوالی تجاویز پر غور کیا جائے گا، بہترین تجاویز کے مطابق بچوں کو مستقبل میں سفری سہولیات فراہم کر دی جائیں گی۔ 

سرونگ سکولز ایسوسی ایشن کے صدر میاں رضاءالرحمان کا کہنا ہے کہ بچوں کو اورنج ٹرین پر سفر کرنے کیلئے رعایتی پاس جاری کرنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، رعایتی پاس ملنے سے بچوں کے والدین اورنج لائن ٹرین سے استفادہ کرسکیں گے۔

 رضاءالرحمن نے مزید بتایا کہ اورنج ٹرین پر سکول کے بچوں کو مفت سفری سہولیات میسر آنے سے شہر میں گاڑیوں کا رش بھی کم ہوگا۔