ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانوی وزیراعظم نے قوم سے معافی مانگ لی

 برطانوی وزیراعظم نے قوم سے معافی مانگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا لاک ڈاؤن کے دوران پارٹی کرنے پر برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے  قوم سے معافی مانگ لی۔

ذرائع کے مطابق  برطانوی وزیراعظم بورس جانس نے نے عالمی وبا  قرار دیے جانے والے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پہ عائد کردہ 50 پاؤنڈز جرمانہ ادا کردیا ،  بورس جانسن نے پارٹی گیٹ اسکینڈل پر قوم سے معافی بھی مانگ لی۔ 

دوسری جانب  بورس جانسن کے خلاف رائے عامہ کے باوجود حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی نے وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے سے انکار کر دیا ،  برطانیہ کے 75فیصد افراد کویقین ہے کہ بورس جانسن نے معاملے پر جھوٹ کا سہارا لیا تھا  جبکہ پارٹی گیٹ سکینڈل پر 50 فیصد سے زائد ووٹرز نے بورس جانسن سے وزارت عظمیٰ چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔

واضح رہےکہ  جون 2020 لاک ڈاؤن کے دوران کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے جاری کردہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پارٹی کا انعقاد کیا تھا، برطانوی وزیراعظم کی سالگرہ کی پارٹی میں 30 افراد کو مدعو کیا گیا تھا، اس کے علاوہ مئی 2020 میں سرکاری رہائش گاہ کے لان میں برطانوی وزیر اعظم کی جانب سے ایک پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں 100 کے قریب افراد شریک ہوئے تھے۔