روزے داروں کا ایک اور امتحان،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

13 Apr, 2022 | 01:02 PM

 (سٹی 42) رمضان المبار ک کا مہینہ آتے ہی گرمی نے بھی اپنے رنگ دکھانے شروع کردیئے، روز بہ روز گرمی کی شدت میں اضافہ ہورہا ہے جبکہ آلودگی میں شرح میں آج معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق  لاہو رشہر کا آج کم سے کم درجہ حرارت23 اور زیادہ سے زیادہ 38 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 38 فیصد ہے اور ہوا 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہےجبکہ رواں  ہفتے موسم  گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

گرم اور خشک موسم روزے داروں کا ایک اور امتحان لے گا، طبی ماہرین نے شہریوں کو  دوپہر کے وقت بلاضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کامشورہ دیدیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس پر آلودگی کی شرح 108 ریکارڈ کی گئی، یو ایس قونصلیٹ 699، فدا حسین ہاوس 169، فیز8 ڈی ایچ اے 166، مال روڈ 159، انارکلی بازار 152 ائیرکوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طویل خشک موسم کے باعث آبی ذخائر، کھڑی فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا خدشہ ہے، کسان موسمی حالات کے مطابق فصلوں کو پانی دینے کے مناسب اقدامات کریں اور لوگ گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
 

 

 

 

 

مزیدخبریں