ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھوٹی عید سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

چھوٹی عید سے قبل سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سرکاری ملازمین کی عید سے پہلے عید ہوگئی، خیبرپختونخواہ حکومت نے تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 10 فیصد اور کم سے کم اجرت 25 ہزار روپے مقرر کرنے کے بعد خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت نے بھی سرکاری ملازمین کیلئے ریلیف کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلٰی خیبرپختونخواہ محمود خان نے  کہا کہ صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کی مد میں اضافہ کر دیا گیا، سرکاری ملازمین کو بنیادی تنخواہ پر 15 فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاونس ملے گا, اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر کے فیصلے کا اطلاق بھی کر دیا گیا ، الاؤنس گریڈ 1 تا 19 کے ملازمین کو دیا جائے گا جس کا اطلاق یکم مارچ 2022 سے ہوگا۔

واضح رہےکہ اس سے قبل تحریک انصاف کی خیبرپختونخواہ حکومت نے گزشتہ ماہ وفاقی حکومت کی طرز پر صوبائی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کی مد میں اضافہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑا نے اعلان کیا تھا کہ صوبے کے سرکاری ملازمین کو 15فیصد ڈسپیریٹی ریڈکشن الاونس دیا جائے گا۔