کاروباری مراکز کیلئے نئے اوقات کارجاری، ہفتہ، اتوار بند

13 Apr, 2021 | 11:51 PM

M .SAJID .KHAN

(زاہدچودھری)کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت، سمارٹ لاک ڈاؤن میں 26 اپریل تک توسیع کر دی گئی، کاروباری سرگرمیاں شام چھ بجے تک محدود ، ہفتہ اتوار چھٹی، اشیائے ضروریہ کے مراکز کھلے رہیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق  کورونا وائرس کی تیسری لہر میں بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر سمارٹ لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی گئی ہے ۔محکمہ پرائمری ہیلتھ نے سمارٹ لاک ڈاون میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ۔ یکم اپریل سے لگایا جانے والا سمارٹ لاک ڈاؤن 26اپریل تک نافذالعمل رہے گا۔ سمارٹ لاک ڈاون لاہور سمیت پنجاب کے ان اضلاع میں لگایا گیا ہے جہاں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے زائد ہے۔

سمارٹ لاک ڈاون کے تحت شادی کی تقریبات پر مکمل پابندی برقرار رہے گی ۔ سماجی اور کاروباری سرگرمیاں محدود رہیں گی ، شام چھ بجے تک کاروباری مراکز کھلے رہیں گے ۔ ہفتہ اور اتوار کو چھٹی ہوگی۔سرکاری اور پرائیویٹ دفاتر پچاس فیصد سٹاف کے ساتھ کام کریں گے۔ تفریحی مقامات پارک ، سینما گھر اور تھیٹر زبند رہیں گے ۔ میڈیکل سروسز ، جنرل سٹورز، بیکریاں ، سبزی ، گوشت اور دودھ کی دکانوں سمیت کھانے پینے ،اشیائے ضروریہ کے مراکز اورپٹرول پمپس چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے اعلامیہ بھی جاری کیا جس میں کہا گیا کہ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس بند رہیں گے البتہ متاثرہ علاقے میں مکینوں کی محدود نقل و حمل کی اجازت ہوگی، اور انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کرسکے گا۔  لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ہسپتال سمیت تمام میڈیکل سروسز، میڈکل سٹورز 24 گھنٹے کھلے رہیں گے ،گزشتہ روز پنجاب حکومت نےمکمل لاک ڈاؤن پر غور شروع کیا جس کی سفارشات بھی این سی او سی  کو ارسال کی گئیں تھیں۔

مزیدخبریں