(حافظ شہباز)اس سال نومبر میں پاک بھارت کبڈی سیریز کروانے کا فیصلہ کیاگیا، روایتی حریفوں کے درمیان کبڈی سیریز کرتار پور راہدری پر کھیلی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے روایتی کھیل کبڈی کے متوالوں کے لئے اچھی خبرآگئی، اس سال نومبر میں پاکستان اور بھارت کی کبڈی ٹیمیں تین میچوں کی کبڈی سیریز میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل رانا سرور کے مطابق ابتدائی طور ہر پاک بھارت کبڈی سیریز اپریل کے آخر میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا تھامگر پاکستان اور بھارت میں کوویڈ کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر دونوں فیڈریشنز نے سیریز نومبر میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے، سیریز کے انعقاد کامقصد پنجاب کے روایتی کھیل کے فروغ کی خاطر اقدامات کرنا ہے۔
واضح رہے کہ سال 2020 میں پاکستان میں عالمی کبڈی کا فائنل ہواتھا، پاکستان اور نے سنسنی خیز مقابلے میں بھارت کو شکست دے کر پہلی بار عالمی کبڈی لیگ کا تاج اپنے سرسجایا تھا،قومی کبڈی ٹیم نے بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دی تھی،پاکستان کو پوائنٹس ملنے پر بھارتی کھلاڑیوں نے احتجاج بھی کیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر بھارت کو پاکستان پر 18 کے مقابلے میں 24 پوائنٹس برتری حاصل تھی، قومی کبڈی ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کی۔