کورونا کی تباہ کاریوں سےصورتحال سنگین، مراد راس کا خصوصی پیغام

13 Apr, 2021 | 06:29 PM

M .SAJID .KHAN

(جنید ریاض)صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا لاہور کے مختلف علاقوں میں قائم کردہ رمضان بازاروں کا دورہ کیا ،انکا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کی خوشیاں مناتے وقت کورونا وائرس ایس او پیز پر ہر ممکن عملدرآمد بنائیں اور بڑے اجتماعات اور افطار کی دعوتوں سے گریز کریں۔
 تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا لاہور کے مختلف علاقوں میں قائم کردہ رمضان بازاروں کا دورہ کیا۔وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ایل ڈی اے کوارٹرز نیو شاہ جمال کالونی لاہور میں اپنی مدد آپ کے تحت واٹر فلٹریشن کا افتتاح بھی کیا۔ڈاکٹر مراد راس نے رمضان بازاروں میں خرید و فرخت کے لئے شہریوں سے مسائل کے حوالے بھی دریافت کیا۔

ڈاکٹر مرادس کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے عوام کی سہولت کیلئے رمضان بازاروں کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔رمضان بازاروں میں عوام کو اشیاء خوردونوش مناسب داموں میں فراہم کی جا رہی ہیں۔ رمضان المبارک کی خوشیاں مناتے وقت کورونا وائرس ایس او پیز پر ہر ممکن عملدرآمدبنائیں۔انھوں نے کہا کہ رمضان کے بابرکت مہینے میں بڑے اجتماعات اور افطار کی دعوتوں سے گریز کریں۔رمضان بازاروں کے قیام کی بدولت لوگوں کو بڑا ریلیف دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے جاں لیوا وار جاری ہیں،کوروناوائرس مزید 42 قیمتی زندگیاں نگل گیا،شہر میں کورونا وائرس کے 1247 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی،شہرکے ہسپتالوں میں کوروناکے 747 مریض داخل ہوئے جبکہ کوروناکے232مریضوں کی حالت تشویشناک  اوروینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔علاوہ ازیں کورونا ویکسینیشن سنٹئرز کے رمضان المبارک کے اوقات کار جاری کردیے گئے، کورونا ویکسینیشن سنٹرز دو شفٹوں میں کام کریں گے رمضان المبارک میں پہلی شفٹ صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک ہو گی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کےمطابق ویکسینیشن سنٹرز کی دوسری شفٹ رات 9 بجے سے صبح 1 بجے تک ہو گی۔رمضان المبارک کے اوقات کار اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہو گا۔رمضان المبارک کے اوقات کار کا اطلاق صوبہ بھر میں ہو گا۔رمضان المبارک میں عوام کی سہولت کے لیے ویکسینیشن سنٹرز دو شفٹوں میں کام کریں گے۔

مزیدخبریں