شادی ہالز،دکان،سٹور مالکان کیلئے بری خبر

13 Apr, 2021 | 05:46 PM

M .SAJID .KHAN

(راؤدلشاد)ضلعی انتظامیہ کی کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے بھرپور کاروائیاں جاری 21 دکانوں و سٹوروں،کیفے کو سیل جبکہ 01 اوپن میرج فنکشن کی رپورٹ ہونے پر ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا گیا.

تفصیلات کے مطابق  ضلعی انتظامیہ نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 35 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے. اسسٹنٹ کمشنر کینٹ ذیشان نصر اللہ رانجھا نے 07 دکانوں سمیت 01 فارمیسی(Esajees) اور 01 کیفے Layers کو بھی سیل کروایا.اسسٹنٹ کمشنر شالیمار منصور قاضی نے 12 دکانوں و سٹوروں جبکہ 01 اوپن میرج فنکشن جاری ہونے پر ایف آئی آر کا اندراج بھی کروایا.

تحصیل شالیمار میں مدینہ گلاس اینڈ ایلومینیم مناواں،وقاص کئیر ڈیکوریشن شاپ سوتر مل سٹاپ، میاں رمضان سٹیل ورکس اینڈ ویلڈنگ شاپ مناواں، حمزہ طاہر پان شاپ جی ٹی روڈ، نیو لاہور ڈرائی کلینرز سوتر مل سٹاپ، عثمان ڈور ہاؤس، ولی آٹو سپئیر پارٹس شاپ، حمزہ بھٹی پان شاپ، شاپ نمبر 18، شاپ نمبر 19، شاپ نمبر 20، شاپ نمبر 90، شاپ نمبر 97 کو سیل اور اوپن میرج فنکشن کینال روڈ واہگہ میں رپورٹ ہونے پر ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا،ڈی سی لاہور مدثر ریاض کی ہدایت پر کاروائیاں کی گئیں ہیں.کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری رہیں گی.

واضح رہے کہ کورونا وائرس کے جاں لیوا وار جاری ہیں،کوروناوائرس مزید 42 قیمتی زندگیاں نگل گیا،شہر میں کورونا وائرس کے 1247 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی،شہرکے ہسپتالوں میں کوروناکے 747 مریض داخل ہوئے جبکہ کوروناکے232مریضوں کی حالت تشویشناک  اوروینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔علاوہ ازیں کورونا ویکسینیشن سنٹئرز کے رمضان المبارک کے اوقات کار جاری کردیے گئے، کورونا ویکسینیشن سنٹرز دو شفٹوں میں کام کریں گے رمضان المبارک میں پہلی شفٹ صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک ہو گی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کےمطابق ویکسینیشن سنٹرز کی دوسری شفٹ رات 9 بجے سے صبح 1 بجے تک ہو گی۔رمضان المبارک کے اوقات کار اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہو گا۔رمضان المبارک کے اوقات کار کا اطلاق صوبہ بھر میں ہو گا۔رمضان المبارک میں عوام کی سہولت کے لیے ویکسینیشن سنٹرز دو شفٹوں میں کام کریں گے۔

مزیدخبریں