ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی بروکروں کی عبوری ضمانتیں خارج

sugar scandal case
کیپشن: sugar scandal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:چینی سکینڈل میں ملوث بروکرز کی ضمانتوں سے متعلق کیس، بینک  کورٹ کے جج امیرمحمدخان نے3بروکروں کی عبوری ضمانتیں خارج کردیں۔

 تفصیلات  کے مطابق بینک جرائم کورٹ پنجاب کے جج امیر محمد خان کی عدالت میں چینی سکینڈل میں تین بروکر عمران طفیل، شیخ محمد طفیل اور محمد اویس نے اپنی درخواست ضمانت دائر کی۔ عدالت نےدائر درخواست پر  تینوں بروکروں کی   14 اپریل تک عبوری ضمانتیں منظور کر لی۔

 آج ملزمان کی عدالت میں سماعت تھی ۔ عدالت نے ایف آئی اے سے ریکارڈطلب کر رکھا تھا۔تینوں ملزموں  نے اپنا میڈیکل بھجوایاجو عدالت نے مسترد کرتے ہوئے درخواستوں کو خارج کر دیا۔ملزمان کے خلاف  ایف آئی اے نے بینکوں   میں چینی کی آڑ میں جعلی اکاؤنٹ کھولنے کے الزام پر مقدمہ درج کیا تھا ۔