سٹی42: گردوں کے مریضو ں کے لئے خوشخبری، لاہور جنرل ہسپتال کے ڈائلسز سنٹر کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان، مخیر حضرات ضیا الدین نے پچاس جدید مشینیں دینے کی یقین دہانی کروادی۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں مقیم پاکستانی فیملی ضیا الدین بٹ نے جنرل ہسپتال کا دورہ کیا اور پرنسپل ڈاکٹر الفرید ظفر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر الفرید نے مریضوں کی فلاح وبہبود کے لئے خصوصی مالی تعاون پر اظہار تشکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ جنرل ہسپتال ڈائلسز سنٹر سٹیٹ آف دی آرٹ اور ائیرکنڈیشنڈ سنٹر ہے۔ ہیپاٹائٹس کے مریضوں کے لیے الگ مشینیں مختص کی گئی ہیں تاکہ دیگر افراد متاثر ہونے سے بچ سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ سالانہ بیس ہزار مریضوں کے گردوں کے ڈائلسز بلا معاوضہ کیے جا رہے ہیں۔ مخیر حضرات ضیاالدین نے ڈائلسز کی اپگریڈیشن کے باعث ڈائلسز سنٹر فیتا کاٹا اور دعا کی گئی۔ ضیالدین کا کہنا تھا کہ پاکستانی بھائیو کے علاج معالجہ کے لئے جتنے فنڈز درکار ہونگے دینے کو تیار ہیں۔