پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت تکمیل کی جانب گامزن

13 Apr, 2021 | 05:03 PM

Arslan Sheikh

علی اکبر: پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن، نئی عمارت کی خوبصورتی اور کسی بھی قسم کی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے فائر ہائیڈرنٹس سسٹم نصب کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر نئی عمارت کی تعمیر کا کام دو شفٹوں میں جاری ہے۔ نئی عمارت میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے جدید فائر ہائیڈرنٹس نصب کر دئیے گئے ہیں جبکہ فائر ہائیڈرنٹس نئی عمارت کے اندر اور اردگرد نصب کئے گئے ہیں۔ ممبران اسمبلی ملازمین اور مہمانوں کیلئے خوبصورت چبوترے پر کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔

چبوتروں کی خوبصورتی کیلئے لکڑی پر تیار دلکش نقش و نگار کا کام جاری ہے۔ نئی عمارت سے ملحقہ سبزہ زار میں جدید آرائشی لائٹس بھی لگا دی گئیں ہیں۔ نئی عمارت کو دلکش بنانے کیلئے پھولوں کی کیاریوں کا کام بھی جاری ہے۔ 

پنجاب اسمبلی کی اپنی نرسری سے پودے اور خوشبو والے پھول لگانے کیلئے مالی مصروف عمل ہیں اور نئی عمارت کی خوبصورتی کے لئے دیواروں پر رنگ روغن کا کام 70 فیصد مکمل ہوگیا ہے۔ سپیکر کی ہدایت پر سیکرٹری اسمبلی محمد خاں بھٹی نئی عمارت کے تعمیراتی کاموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں