کورونا سے اموات بڑھنے کی وجہ سامنے آگئی 

13 Apr, 2021 | 04:19 PM

Arslan Sheikh
Read more!

زاہد چوہدری: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کا سنگدلانہ اقدام، کورونا کے علاج میں انتہائی موثر دوا ریمڈ سویئرکا استعمال روک دیا۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ٹیچنگ ہسپتالوں کو انجکشن ریمڈ سویئر خریدنے سے منع کر دیا گیا۔

محکمہ ہیلتھ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیچنگ ہسپتالوں کو انجکشن ریمڈ سویئرخریدنے سے منع کر دیا گیا ہے۔  ریمڈ سویئر انجکشن کورونا کے علاج میں 7 سے 11 دن کے دوران بہت موثر ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ریمڈ سویئر انجکشن کورونا کے مریضوں کیلئے ایف ڈی اے کی منظور شدہ دوا ہے۔  امریکہ میں ریمڈ سویئر انجکشن کورونا کے علاج میں استعمال ہورہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریمڈ سویئر انجکشن مہنگا ہونے پر استعمال روکا گیا۔ وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ہسپتالوں کے سربراہان کو انجکشن خریدنے سے منع کیا ہے۔ ریمڈ سویئر کا استعمال روکنے سے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں جبکہ پرائیویٹ ہسپتالوں میں ریمڈزوئر انجیکشن کا استعمال کیا جا رہا ہے۔  

واضح رہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا مزید 118افراد کی زندگیاں نگل گیا، جس کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد15 ہزار 619ہو گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 50 ہزار 520 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے  4 ہزار318 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ اب تک پاکستان میں 7 لاکھ 29 ہزار 920 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں۔

لاہور میں آج 42 افراد کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔ شہر میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 247 نئے مریضوں کی تصدیق ہوچکی ہے۔ شہرکے ہسپتالوں میں کوروناکے 747 مریض داخل کئے جاچکے ہیں جبکہ 232مریضوں کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ وینٹی لیٹر پر زیرعلاج ہیں۔

مزیدخبریں