(شہزاد خان ابدالی)رمضان المبارک کا کل پہلا روزہ مگر شہر کی اوپن مارکیٹ سے چینی غائب ہے, فلیمنگ روڈپر موجود درجنوں کریانہ شاپس پر سستی تو ایک جانب مہنگی چینی بھی دستیاب نہیں ہے۔
بدھ کے روز رمضان المبارک کا پہلا روزہ ہوگا مگر شہر میں چینی کی قلت کا سنگین بحران ختم نہ ہوسکا، شہر کے متعدد علاقوں فلیمنگ روڈ، اندرون اور شمالی شہر کے متعدد علاقوں میں چینی کی سنگین قلت دیکھی جارہی ہے۔
شہری چینی نہ ملنے پر پنجاب حکومت سے شدید نالاں ہیں شہریوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سستی تو ایک جانب شہر میں اب مہنگی چینی بھی دستیاب نہیں ہے سحری وافطاری میں چینی دسترخوان کا لازمی جز ہے شربت، چائے، دودھ میں چینی ڈالنے کیلئے چینی نہیں مل رہی، کریانہ فروشوں نے بھی چینی کا سٹاک نہ ملنے پر ہاتھ کھڑے کردیئے ہیں۔
رمضان المبارک:سستی تو ایک طرف مہنگی چینی بھی غائب
13 Apr, 2021 | 03:50 PM