فیاض الحسن چوہان کی بیٹی کیساتھ یسو, پنجو کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل

13 Apr, 2021 | 03:40 PM

Arslan Sheikh

مانیٹرنگ ڈیسک: صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان سیاسی مخالفین پر تنقید کی وجہ سےآئے روز  سوشل میڈیا پر اہم خبروں کی شہ سرخیوں کا حصہ بنے رہتے ہیں۔لیکن حال ہی میں ان کی بیٹی کے ساتھ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر فیاض الحسن چوہان نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنی بیٹی سکینہ کے ساتھ یسو، پنجو کھیل رہے ہیں۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے ایک کیپشن بھی دیا، جس میں لکھا تھا کہ آج کی شام سکینہ حسن کے نام، یسو پنجو ہار کبوتر ڈولی کھیلتے ہوئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیاض الحسن بیٹی سے کہتے ہیں کہ چلو یسو، پنجو کھیلتے ہیں،جس پر ان کی بیٹی کہتی ہے کہ میں ڈولی بنوں گی جبکہ فیاض چوہان کہتے ہیں کہ چلو میں ہار بنتا ہوں۔کھیل شروع ہوتا ہے تو فیاض الحسن چوہان بیٹی سے ہار جاتے ہیں، جس پر سکینہ ان کی خوب پٹائی کرتی ہے۔ بیٹی والد سے کہتی ہے اب پکڑن پکڑائی کھیلتے ہیں لیکن فیاض صاحب کہتے ہیں پہلے میری باری دو، پھر اس کے بعد کھیلتے ہیں۔ 

سوشل میڈیا پر جیسے ہی ویڈیو وائرل ہوئی صارفین کی جانب سے اچھے، محبت بھرے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک صارف نے کمنٹ میں لکھا بیٹیاں شہزادی ہوتی ہیں۔

دوسری صارف لکھتے ہیں کہ اللہ پاک سلامت رکھے، نیک نصیب کرے، زندگی میں خوشیاں،کامیابیاں عطا فرمائے، آمین۔

مزیدخبریں