تعلیمی اداروں کو عیدالفطر تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

13 Apr, 2021 | 02:52 PM

Sughra Afzal

(جنید ریاض) کورونا کیسز میں اضافہ، ٹیوٹا نے 13 اضلاع میں تعلیمی اداروں کو عیدالفطر تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، تاہم ٹیکنیکل بورڈ کے زیر اہتمام پنجاب بھر میں امتحانات شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے، امتحانات کا آغاز 12 جولائی سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ٹیوٹا نے  13 اضلاع میں تعلیمی ادارے عیدالفطر تک بند رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، مذکورہ اضلاع میں لاہور، شیخوپورہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، رحیم یارخان، راولپنڈی، ملتان اور دیگر اضلاع شامل ہیں، 19 اپریل سے باقی اضلاع میں پیر اور جمعرات کے روز تعلیمی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔

ٹیوٹا کے تحت اداروں میں سٹاف 50 فیصد پالیسی کے تحت آئےگا، دو روز فنی تعلیمی اداروں کو سخت ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا، احکامات کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں متعلقہ تعلیمی اداروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، ٹیکنیکل بورڈ پنجاب کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں امتحانات شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے، فنی تعلیمی بورڈ کے تحت 12 جولائی سے ہوگا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر میں شدت آگئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا مزید 118افراد کی زندگیاں نگل گیا جس کے بعد ملک میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد15619ہو گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 50 ہزار 520 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے  4 ہزار318 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی، اب تک پاکستان میں 7 لاکھ 29 ہزار 920 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں، کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث حکومت نےلاہور سمیت پنجاب بھر  میں نافذ سمارٹ لاک ڈاؤن میں توسیع کردی، اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

مزیدخبریں