(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی کو دنیا کی 100 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کرنے کی کوشش،موجودہ معیار میں بہتری اور ترقی کیلئے ہائرایجوکیشن کمیشن( ایچ ای سی)، پنجاب یونیورسٹی کو 10 ارب فراہم کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کو دنیا کی 100 بہترین یونیورسٹیوں میں شامل کرنے کے لئے کوشش شروع کر دی گئی ہے۔وفاقی حکومت کی جانب سے ملک کی پندرہ جامعات کو دنیا کی سو بہترین جامعات میں شامل ہونے کا ہدف مقرر ہے ا س سلسلے میںایچ ای سی نے پنجاب یونیورسٹی کو بھی آفر کردی ،پنجاب یونیورسٹی نے وفاقی ایچ ای سی کی آفر قبول کرلی ہے۔موجودہ معیار میں بہتری اور ترقی کیلئے ایچ ای سی، پنجاب یونیورسٹی کو 10 ارب فراہم کرے گا،دس ارب سے جامعہ میں لیبز،فیکلٹی کی بھرتی،ہونہار طلباءکو تعلیمی حصول اور نئے سینٹرز بنائے جائیں گے۔
پنجاب یونیورسٹی نے بھی منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی تیاری پکڑتے ہوئے وائس چانسلر کے زیرصدارت یونیورسٹی اساتذہ اور ڈینز کے اجلاسوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔اجلاسوں میں درجہ بندی میں بہتری کیلئے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔