(اکمل سومرو)سرکاری یونیورسٹیوں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات 952 کالج اساتذہ کی ڈیپوٹیشن ختم کرنے کا فیصلہ،لاہور سمیت پنجاب بھر کی یونیورسٹیوں سے اساتذہ کو واپس کالجوں میں بھیجنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔
تفصیلات کے مطابق سرکاری یونیورسٹیوں میں تعینات کالج اساتذہ کا بجٹ اور پوسٹیں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،یکم جولائی سے یونیورسٹیوں کو 952 کالج اساتذہ کی تنخواہیں جاری نہیں ہوں گی۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن یونیورسٹیوں میں تعینات ان اساتذہ کی کالجوں میں دوبارہ تقرری کرے گا۔
کالجوں کو اپ گریڈ کر کے یونیورسٹی کا درجہ دینے کے بعد اساتذہ کے تبادلے نہیں کیے گئے تھے ،مذکورہ اساتذہ پندرہ برسوں سے سرکاری یونیورسٹیوں میں ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں۔محکمہ ہائیر ایجوکیشن کی ڈیپوٹیشن ختم کرنے کے فیصلہ پر اساتذہ پریشانی کا شکار ہیں۔
یونیورسٹیوں میں تعینات اساتذہ سے متعلق اہم خبر
13 Apr, 2021 | 11:32 AM