رومانوی ہوں مگر جلدی محبت نہیں کرتی: عروہ حسین

13 Apr, 2021 | 08:27 AM

Sughra Afzal

جوہر ٹاؤن (زین مدنی) اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ وہ قدرتی طور پر رومانوی شخصیت کی مالک ہیں مگر اس کے باوجود وہ فوری طور پر کسی سے محبت نہیں کرتیں۔

اداکارہ عروہ حسین نے نجی ٹی وی چینل پر اپنی ذاتی زندگی اور پیشہ ورانہ زندگی پر کھل کر بات کی، پروگرام میں عروہ حسین نے بتایا کہ ان کی پہلی پروڈیوس کردہ فلم 'ٹچ بٹن' مکمل ہے مگر اسے فی الحال ریلیز نہیں کیا جا رہا ہے، 'ٹچ بٹن' میں اداکاری نہ کرنے کے سوال پر عروہ حسین نے کہا کہ انہیں پروڈکشن کا کوئی تجربہ نہیں تھا اور انہیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ وہ کیسے فلم کو پروڈیوس کرتے وقت اداکاری کریں گی، اس لیے انہیں خود کو فلم میں کاسٹ کرنے کا خیال نہیں آیا۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے عروہ حسین نے انکشاف کیا کہ گزشتہ برس کے مقبول ترین ٹی وی ڈرامے 'میرے پاس تم ہو' میں حرا مانی کے کردار کے لیے انہیں کاسٹ کیا گیا تھا اور انہوں نے ڈرامے کے کچھ سین شوٹ بھی کروالیے تھے۔

شو میں عروہ حسین کے 'میرے پاس تم ہو' میں شوٹ کیے گئے ایک منظر کو بھی دکھایا گیا، جسے دیکھنے کے بعد عروہ حسین نے اظہار افسوس کیا کہ وہ مذکورہ ڈرامے کا حصہ نہ بن سکیں۔

مزیدخبریں