مریم نواز کی ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کی شدید مذمت

13 Apr, 2020 | 11:36 PM

Malik Sultan Awan

(عمر اسلم) نائب صدرمسلم لیگ ن مریم نوازاور وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدرکے درمیان ٹیلی فون رابطہ،مریم نواز نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کی مذمت بھی کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان اور نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں مریم نواز نےلائن آف کنٹرول پر ہندوستانی فوج کی فائرنگ سے معصوم بچے  کی شہادت شدید مذمت  کی۔

مریم نواز نے مزمت کرتے ہوئےکہاکہ ہندوستانی فوج کی جانب سے نہتے معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے پر افسوس ہے.

مریم نواز نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت میں قائم حکومت کی جانب سے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر وزیراعظم آزادکشمیر کو خراج تحسین پیش کیااور کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں محمد نوازشریف کی دعائیں اور نیک تمنائیں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں جبکہ وزیراعظم آزادکشمیرکاکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیر میں قائد مسلم لیگ ن محمد نوازشریف کے ویثرن پر عمل پیرا ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جانب سے شہریوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے چیئرنگ کراس پر حفاظتی کٹس تقسیم کی گئیں،جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور خواجہ عمران نذیر کہتےہیں کہ حکومت کے کام مسلم لیگ ن کررہی ہے۔
صدرمسلم لیگ ن میاں شہبازشریف کی ہدایت پرارکان اسمبلی اور لیگی رہنماؤں نے چیئرنگ کراس مال روڈ پرشہریوں میں حفاظتی کٹس تقسیم کیں۔ اس موقع پرخواجہ عمران نذیرکاکہناتھاکہ حکومت کرونا وائرس کنٹرول کرنےمیں ناکام ہوگی ہے۔مرزاجاوید،کرنل رمبشرجاویدنےبھی حکومت پرتنقید کی۔
مسلم لیگ ن کے رہنماوں کاکہناتھاکہ کورونا وائرس کو کنٹرول کرنے کےلئےہرممکن اقدامات کررہےہیں ، شہبازشریف کی ہدایت کےمطابق فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر کردار ادا کررہے ہیں۔
خواجہ عمران ندیر کی جانب سےڈیوٹی دینےوالےوارڈنز کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیاجبکہ وارڈن نے بھی شکریہ کےطور پرسیلوٹ کیا۔
چیئرنگ کراس پر وحیدعالم خان،میاں مرغوب احمد،سید توصیف شاہ،سواتی خان،میاں طارق،عمران گورائیہ،صلاح الدین پپی،صغیراعوان اورزری خان نےشہریوں میں کورونا وائرس کےحوالےسے حفاظتی کٹس تقسیم کی۔
مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کاکہناہےکہ کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالےسے اپویشن میں ہونےکےباوجودتمام تر اقدامات کررہے ہیں۔

مزیدخبریں