ایک اور ڈاکٹر میں کورونا کی تصدیق

13 Apr, 2020 | 09:56 PM

Arslan Sheikh

( زاہد چوہدری ) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایک اور سینئر ڈاکٹر میں کورونا کی تصدیق، پی آئی سی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالے ڈاکٹروں کی تعداد 2 ہوگئی۔

کورونا وائرس کی حالیہ وبا میں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ایک سینئر ڈاکٹر بھی متاثر ہونے والوں میں شامل ہوگئے۔  دو روز قبل سینئر کنسلٹنٹ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا گیا جو پازیٹو آیا ہے۔

اس سے قبل بھی پی آئی سی کے ایک نوجوان ڈاکٹر میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس پر اسے سروسز ہسپتال میں زیرعلاج رکھا گیا اور چند روز قبل صحتیاب ہونے پر ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا تھا۔

یاد رہے چلڈرن ہسپتال کی چارج نرس کورونا کے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرتے مرض سے متاثر ہوگئی تھی۔ 26 سالہ سٹاف نرس کی کورونا وائرس کی تشخیصی رپورٹ پازیٹو آئی تھی۔

سٹاف نرس چلڈرن ہسپتال کے آئسولیشن وارڈ ڈیوٹی دے رہی تھی۔ رپورٹ پازیٹو آنے کے بعد سٹاف نرس کو میو ہسپتال آئسولیشن وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا تھا۔

پاکستان میں  کورونا وائرس کے کیسز  تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور ملک میں مزید نئے کیسز سامنے آنے سے تعداد  بڑھتی جارہی ہے ، دنیا بھر میں اب تک اس وبائی مرض سے ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ  پنجاب سے  کورونا وائرس کے مزید 130 کیس سامنے آگئے، تعداد 2656 ہو گئی۔  پنجاب میں 24  جبکہ لاہور میں  اب تک 11 اموات ریکارڈ ہوئیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق   کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ  پنجاب متاثر ہوا,   پنجاب سے   کورونا وائرس کے مزید 130 کیس رپورٹ ہونے سے تعداد 2656 ہو گئی ہے۔ 701 زائرین سنٹرز، 821 رائیونڈ سے منسلک افراد، 89 قیدیوں، 983 عام شہریوں میں   کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے.

کورونا وائرس سے اب تک کل 24اموات اور 272افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبائی دارالحکومت  لاہور میں کوروناکے 28 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد شہر میں وائرس کے مصدقہ مریض 445 ہوگئے، جبکہ جاں بحق مریضوں کی تعداد 11 ہے۔

مزیدخبریں