نجی سکول فیسوں سے متعلق قانون میں ترمیم کرنے کا فیصلہ

13 Apr, 2020 | 07:27 PM

Malik Sultan Awan

(ملک اشرف) نجی سکولوں کی فیس کم کرنے کا معاملہ پر ،پنجاب حکومت نے  فیسوں کےمتعلق قانون میں ترمیم کرنے کافیصلہ کر لیا۔ ترمیم کیلئےمسودہ بھی  تیار کر لیا گیا، کورونا وائرس کا ایشو کم ہوتے ہی ترمیم کیلئے اسمبلی میں پیش کردیاجائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نےایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد شان گل،وزیرقانون اوروزیرتعلیم کی مشاورت کےبعدترمیم کافیصلہ کیا ہے،فیصلے کے مطابق پرائیویٹ سکول ریگولیشن اینڈمینجمنٹ1984میں ترمیم کی جائےگی۔نئےقانون کےتحت اضافی فیسیں وصول کرنےوالےنجی سکولوں کےخلاف کارروائی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق حکومت کے پاس نجی سکولوں کی فیسں کم کرنے کا اختیار نہیں تھا جس کی وجہ سے قانون میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے پنجاب حکومت نے فیسیں کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب  سردار عثمان بزدار نے ٹوئیٹ کیا  کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام سکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے اس دوران سکولوں کو تمام اساتذہ اور سٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا ،اور کسی سکول کو ٹیچرز یا سٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔

بعد ازاں صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے 20 فیصد فیسوں میں کمی کرنے کے حوالے سےٹوئیٹ کیا تھا، مراد راس کا کہنا تھا  کہ جن نجی سکولوں نے 20 فیصد فیس کم کی ان کی قدرکرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بیکن ہاؤس سکول کو بروقت فیس کم کرنے پر سراہاتے ہیں،بیکن ہاؤس پرائیوٹ سیکٹر میں ایک بڑا ادارہ ہے، مراد راس نے مزید کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر دیگرسکولوں نے نئے فیس واچرز جاری نہ کیے تو کارروائی کریں گے۔

مزیدخبریں