نادرا کے ڈیٹا انٹری آپریٹر میں کرونا وائرس کی تصدیق

13 Apr, 2020 | 07:10 PM

Malik Sultan Awan

(رضوان نقوی) نادرا لاہور کے ایک ڈیٹا انٹری آپریٹر میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، نادرا میگا سنٹر کے ڈیٹا انٹری آپریٹر محمد فاروق کو ایکسپو سنٹر قرنطینہ سنٹر میں منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نادرا میگا سنٹر میں تعینات ڈیٹا انٹری آپریٹر محمد فاروق میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔  نادرا کے ڈیٹا انٹری آپریٹر فاروق سکندریہ کالونی کے رہائشی ہیں۔ محمد فاروق کے بھائی اور بیٹے میں بھی کرونا کی تصدیق ہوئی ہے جس پر انہیں ایکسپو سنٹر میں قائم قرنطینہ سنٹر میں منتقل کردیا گیا ہے۔ڈیٹا انٹری آپریٹر محمد فاروق اور انکے اہل خانہ کے سکندریہ کالونی میں ٹیسٹ کئے گئے تھے۔

خیال رہے نادرا نے لاہور سمیت ملک بھر میں دفاتر کرونا وائرس کے پیش نظر بند کررکھے ہیں۔ 

 پاکستان میں  کورونا وائرس کے کیسز  تیزی سے بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور ملک میں مزید نئے کیسز سامنے آنے سے تعداد  بڑھتی جارہی ہے ، دنیا بھر میں اب تک اس وبائی مرض سے ایک لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ   پنجاب  سے کورونا وائرس کے مزید 130 کیس سامنے آگئے، تعداد 2656 ہو گئی۔  پنجاب میں 24  جبکہ لاہور میں  اب تک 11 اموات ریکارڈ ہوئیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق  کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ  پنجاب متاثر ہوا,    پنجاب  سے   کورونا وائرس کے مزید 130 کیس رپورٹ ہونے سے تعداد 2656 ہو گئی ہے، 701 زائرین سنٹرز، 821 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 89 قیدیوں، 983 عام شہریوں میں  کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،  کورونا وائرس سے اب تک کل 24اموات اور 272افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبائی دارالحکومت  لاہور میں کوروناکے 28 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد شہر میں وائرس کے مصدقہ مریض 445 ہوگئے، جبکہ جاں بحق مریضوں کی تعداد 11 ہے۔

 ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق عام شہروں میں سب سے ذیادہ لاہور میں کورونا وائرس کے 445کنفرم مریض ہیں،

مزید خبریں:ایک اور پولیس اہلکار میں کورونا وائرس کی تصدیق
حافظ آباد 12، منڈی بہاوالدین 8، ملتان 23، وہاڑی 19، فیصل آباد 31، چینیوٹ 8، ٹوبہ 2، جھنگ 1، رحیم یار خان 41، سرگودھا میں 8 شہریوں میں تصدیق ہوئی،  میانوالی 10، خوشاب 4، بہاولنگر 5، بہاولپور 6، لودھراں 3، ڈی جی خان 18، لیہ اور اوکاڑہ میں ایک ایک کنفرم مریض ہے۔  کورونا وائرس سے اب تک کل 21 اموات، 39 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں