لاک ڈاون، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے لاہور قلندرز مینجمنٹ میدان میں آ گئی

13 Apr, 2020 | 06:52 PM

وقار نیازی

سعید احمد سعید : سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لاہور قلندر کے چیف کوچ عاقب جاوید کی لاهور پریس کلب میں پریس کانفرنس، عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں لاہور قلندرز کے سکندرز کے نام سے پروگرام لا رہے ہیں۔
کورونا وائرس اور لاک ڈاون کے باعث گھر بیٹھے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے لاہور قلندرز مینجمنٹ میدان میں آ گئی، نوجوانوں کو اپنے ٹیلنٹ کا لوہا منوانے کے لیے نئے منصوبے کا آغاز کر دیا، اس حوالے سے سابق ٹیسٹ کرکٹر اور لاهور قلندر کے چیف کوچ عاقب جاوید نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کہنا تھا کہ پلیئر ڈویلپمنٹ کے حوالے سے گھروں میں بیٹھے نوجونوں کے لیے کام کرینگے، موجودہ صورتحال میں لاہور قلندرز کے سکندرز کے نام سے پروگرام لا رہے ہیں۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ گھر بیٹھے نوجوان اپنے ٹیلنٹ کی ویڈیوز بنا کر لاہور قلندر انتظامیہ کو بھجیں۔چار کوچز پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی ہے۔ہر اتوار کے روز بہترین پلیئرز کا اعلان کریں گے۔ اس پروسیس سے چار پلیئرز کا انتخاب کیا جائے گا۔انڈر 23 کھلاڑی اس منصوبے میں حصہ لے سکیں گئے.

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی لاہور قلندر کے پروگرامز سے مایہ ناز اور بہتری کھلاڑی نکل کر سامنے آئے، کرونا وائرس اور لاک ڈاون کے باعث میدان آباد نہیں رہے، اس لیے جو کرکٹرز اپنا ٹیلنٹ دیکھانا چاہتے ہیں وہ اپنی پرفارمنس کی ویڈیو لاہور قلندرز کو بھیجیں، جن کا انتخاب میرٹ پر کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کے میدان بھی سنسان پڑے ہیں، جان لیوا وائرس کے باعث کرکٹ سرگر میاں بھی معطل ہیں۔اس کے علاوہ ہاکی، ریسلنگ، والی بال، باسکٹ بال، ٹیبل ٹینس، ٹینس، بیڈ منٹن، گالف،کبڈی، ویٹ لفٹنگ،اسکواش،گھڑ سواری، تیر اندازی، شمشیر زنی سمیت تمام کھیلیں بهی کورنا سے متاثر ہیں۔

مزیدخبریں