(شہزاد خان ابدالی) لاک ڈاؤن کے باعث معاشی صورتحال ابتر ہوگئی، دن بھرمارکیٹوں اور بازاروں سے سینکڑوں تاجر رہنماؤں کی لاہور چیمبر آمد کا سلسلہ جاری رہا، تاجررہنماوں نےصدرلاہورچیمبرعرفان اقبال شیخ سےچھوٹے تاجروں کو ریلیف دلوانے کا مطالبہ کردیا۔
لاک ڈاؤن طویل ہونےسے شہر کےتاجرمعاشی مسائل کا شکار ہوگئے، دن بھر شہرکی مارکیٹوں اور بازاروں سے تاجروفود کی لاہور چیمبرآمد کا سلسلہ جاری رہا، مرکزی رہنماوں خالد پرویز،نعیم میراورمجاہد مقصود بٹ نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے بعد دکانوں کےکرایوں اورکیش فلو کا مسئلہ سنگین ہوگا، صدر لاہورچیمبر کرایوں میں ریلیف دلوائیں اوربغیرسود چھوٹے تاجران کو قرض دلوانے کیلئے پنجاب حکومت کو آمادہ کریں ۔
صدرلاہورچیمبرعرفان اقبال شیخ نے کہا کہ لاہور چیمبرچھوٹے تاجروں کی تکالیف اور مسائل سے آگاہ ہے۔ چھوٹے تاجران کیلئے دکانوں کا کرایہ نصف کرانےاور سمیڈا سےبغیرسود قرض دلوانے کیلئے پنجاب حکومت سے استدعا کریں گے۔
شہربھر کی تاجر برادری کا کہنا ہے کہ اگرتاجروں کوریلیف نہ دیا گیا تو معاشی ابتری کی صورتحال مزید سنگین ہوجائے گی۔
لاک ڈاؤن کے باعث معاشی صورتحال ابتر
13 Apr, 2020 | 06:13 PM