ایس ایس پی آپریشنز لاہور تبدیل

13 Apr, 2020 | 05:49 PM

Malik Sultan Awan

(علی ساہی) سست مزاج ایس ایس پی آپریشنز لاہورمحمد نوید کو  تبدیل کردیا گیا ، فیصل شہزاد کو دوبارہ ایس ایس اپریشنز لاہورتعیناتی کا آئی جی پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔
 تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نےاے آئی جی کمپلینٹس فیصل شہزادکو ایس ایس ایس پی لاہور جبکہ ایس ایس پی اپریشنز محمد نوید کو تبدیل کرکے اے آئی جی کمپلینٹس تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصل شہزاد پہلے بھی گزشتہ برس ایس ایس پی آپریشنزتعینات ہوئے تھےاوران کو تبدیل کرکےڈی پی او خانیوال تعینات کیا گیا تھا۔

سی سی پی او لاہورنے اپنی لاہورمیں تعیناتی کے فوری بعد ایس ایس پی محمد نوید کوتبدیل کرنے کےلیے آئی جی کو درخواست  کی تھی لیکن سانحہ پی آئی سی کی وجہ سے معاملات رک گئے تھے جبکہ سانحہ پی آئی سی میں افسران قصوروارثابت ہونے کے باوجود آئی جی پنجاب نے پولیس کی ساکھ برقراررکھنے کےلیے تبدیلیاں نہیں کی تھیں جبکہ سی سی پی او لاہوربھی ایس ایس پی آپریشنز کی کارکردگی سےخوش نہیں تھے۔

ذرائع کے مطابق ایس ایس پی آپریشن محمد نوید اور ایس پی سول لائن دوست محمد کو انکوائری کمیٹی نے ذمے دار ٹھہرا یا تھا، سانحہ پی آئی سی کی انکوائری رپورٹ وزیراعلی پنجاب کو کابینہ اجلاس میں پیش گئی تھی ۔ انکوائری کمیٹی کے مطابق فوری کارروائی نہ کرنے پر پی آئی سی میں ہلاکتیں ہوئیں ، واٹرکین کا استعمال ہوتا تو وکلا آگئے نہ جاتے،دوسری جانب دیگر افسران کو معاملے سے بچا لیا گیا تھا۔

یاد رہےلاہور میں وکلاء گردی کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے اور وکیلوں کی بڑی تعداد نے پی آئی سی میں گھس کر توڑ پھوڑ کی اور ڈاکٹرز، پیرامیڈیکل اسٹاف، تیمارداروں اور صحافیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔

وکلاء کے حملے کے باعث پی آئی سی میدان جنگ بنارہا اور کئی مریض اسپتال سے باہر نکل آئے جبکہ اس دوران ایک خاتون علاج نہ ہونے کے باعث انتقال کرگئیں۔ بعدازاں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر ثاقب شفیع نے مزید 2 اور مریضوں کے انتقال کی تصدیق کی۔ 

مزیدخبریں