قذافی بٹ: صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال سے پاکستان بناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات، رمضان المبارک کے دوران عوام کو گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی کے ذریعے ریلف دینے پر اتفاق کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صنعت اسلم اقبال سے ہونے والی ملاقات میں بناسپتی مینوفیکچرز کے وفد نے باہمی مشاورت سے گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا۔ وزیرصنعت اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ تاجروں اور صنعت کاروں نے مشکل کی ھر گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کا ہاتھ تھاما ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ مشکل صورتحال میں تاجروں اور صنعت کاروں کو ایک بار پھر اپنا موثر کردار ادا کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت کرونا وائرس کی صورت حال سے پریشان لوگوں کی مدد کاہے۔ گھی مینو فیکچرز رمضان المبارک کے دوران گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دیں۔ اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پام آئیل کی قیمتوں میں کمی کے بھرپور ثمرات عوام کو ملنے چاہئیں۔ مشکل صورتحال سے دوچار لوگوں کی مشکلات کم کرکےاللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کاموقع ہے۔
اس ملاقات میں صوبائی وزیر صنعت اسلم اقبال اور بناسپتی مینو فیکچرز کے وفد نے باہمی مشاورت سے گھی اور آئل کی قیمتوں میں کمی کرکے عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا۔ بلاشبہ تحریک انصاف حکومت اپنے عوام کے لیے ہر طرح کا ریلیف دے رہی ہے۔ اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات پر احساس پروگرام کے تحت ایمرجنسی کیش پروگرام کا اعلان کیا جس سے غریب اور بے روزگار طبقہ کو بارہ ہزار فی گھرانہ کے حساب سے امداد دی جا رہی ہے۔
عوام حکومتی اقدامات سے مطمئن اور خوش دکھائی دیتے ہیں۔