جنید ریاض: محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے 7 عربی اور 6 کمپیوٹر سائنس کی خواتین ماہر مضمون کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے 7 عربی اور 6 کمپیوٹر سائنس کی خواتین ماہر مضمون کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے، مستقل ہونے والی خواتین اساتذہ 2016 میں پبلک سروس کمیشن پنجاب کے ذریعے گریڈ 17میں بھرتی ہوئیں تھیں، مستقل ہونے والی عربی اساتذہ میں عفت لال خان، فرزانہ رفیق، ساجدہ پروین، رضوانہ کوثر، زونیراشفیق، فرزانہ کوثر اوررابیعہ انور شامل ہیں جبکی مستقل ہونے والی کمپیوٹر ٹیچرز میں سدرہ مہرین ، صدف اقبال ، ندا فاطمہ، کلثوم اختر شامل ہیں۔
دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں بھرتی سے قبل ایل ایل ایم کی بنیاد پر ایم فل اور پی ایچ ڈی کرنے والے اساتذہ اگست سے کوالیفکیشن الاؤنس حاصل کرسکیں، محکمہ خزانہ کوالیفکیشن الاؤنس جاری کرنے کا باقاعدہ نوٹفیکیشن جاری کردیاگیا,ہزاروں اساتذہ جنھوں نے بھرتی سے قبل ایل ایل ایم کی بنیاد پر ایم فل یا پی ایچ ڈی کر رکھی تھی وہ کوالیفیکیشن الاؤنس سے محروم تھے,محکمہ خزانہ پنجاب نے مذکورہ اساتذہ کو کوالیفیکیشن الاونس جاری کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ چھٹیوں کے دوران پنجاب کے تمام سکولوں کی فیس 20 فیصد کم اور صرف ماہانہ بنیاد پر وصول کی جائے اس دوران سکولوں کو تمام اساتذہ اور سٹاف کی تنخواہوں کی مکمل اور بروقت ادائیگی کا پابند بنایا جائے گا ،اور کسی سکول کو ٹیچرز یا سٹاف کو نکالنے کی اجازت نہیں دی جائےگی۔
سی ای او ایجوکیشن پرویزاختر خان کا کہنا ہےکہ پہلی سے ساتویں جماعت کےطلبہ کو گرمیوں کی چھٹیوں کا کام دیا جانا ہے،مذکورہ کام کی بنیاد پرطلباء کواگلی جماعتوں میں پرموٹ کیا جانا ہے۔
علاوہ ازیں سرکاری کالجوں کے اساتذہ کے آن لائن تبادلوں کے شیڈول میں توسیع کردی گئی ہے، آن لائن درخواستیں 17 اپریل تک جمع ہوں گی۔