کورونا سے متعلق صدر مملکت کی زیرصدارت اجلاس، گورنر پنجاب بھی شریک

13 Apr, 2020 | 03:26 PM

Shazia Bashir

سٹی 42: کورونا وائرس کے تدارک کے لئے حکومتی اقدامات، صدر مملکت  ڈاکٹر عارف علوی کی صدارت میں وڈیو لنک اجلاس، چودھری  محمد سرور سمیت سمیت چاروں صوبوں کے گورنرز کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق کرونا کے سدباب کے حوالے سے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی صدارت میں ہونے والے ویڈیو لنک اجلاس میں گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام صوبوں کے گورنر اور صدر آزاد کشمیر بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں موجودہ صورت حال کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب نے صوبے میں کئے جانے والے اقدامات پر صدر مملکت کو بریف کیا۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ ٹیلی میڈیسن سینٹر اب تک کی سب سے کامیاب سہولت ثابت ہوئے ہیں۔ آن لائن معائنہ کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو ہسپتال جانے کی ضرورت پیش نہیں آئی۔ انہوں نے صدر مملکت کو بتایا کہ آزاد کشمیر سمیت دوسرے صوبوں میں بھی ٹیلی میڈیسن کی سہولت دے رہے ہیں جبکہ پنجاب مین بھی مزید ٹیلی میڈیسن سینٹر قائم ہو رہے ہیں۔

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ دوائیاں، ماسک اور سینیٹائزر کے عطیے بھی وزیر صحت کے حوالے کر دیے۔ مخیر حضرات نے مشکل کے وقت میں عوام کے لئے آگے آئے ہیں۔ چودھری محمد سروع نے مزید کہا کہ مستحقین کو راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے، مشکل میں عوام کا ساتھ دیں گے۔

یاد رہے کہ اس وقت کرونا کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے عالمی وبا قرار دے دیا گیا ہے۔ دنیا بھر اس وبا کی وجہ سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ پاکستان میں بھی اس وبا کے باعث ہلاکتیں ہو رہی ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے جزوی لاک ڈاون کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے احساس پروگرام کے تحت ایمرجنسی کیش پروگرام بھی لانچ کیا گیا جس سے بے روزگار طبقہ کی امداد کی جا رہی ہے۔

مزیدخبریں