ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شوکت خانم میموریل ہسپتال میں کوروناسکیننگ کیمپ قائم

شوکت خانم میموریل ہسپتال میں کوروناسکیننگ کیمپ قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقارگھمن) شوکت خانم میموریل ہسپتال میں کورونا سکیننگ کیمپ قائم کردیا گیا، آٹھ عارضی بستروں پر مشتمل کیمپ میں کورونا کے تمام ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں شوکت خانم میموریل ہسپتال میں کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی سکیننگ کیمپ قائم کردیا گیا، آٹھ عارضی بستروں پر مشتمل کیمپ میں کورونا کے تمام ٹیسٹ کئے جارہے ہیں، عملہ لیبارٹیروں میں ٹیسٹ کرنے میں مصروف ہے،چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد عاصم یوسف کا کہناتھا کہ حکومت پنجاب ٹیسٹ سامپل کے ساتھ کٹس فراہم کرتی ہے جس پر شوکت خانم فری ٹیسٹ کرکے رپورٹس فراہم کر رہا ہے۔
کورونا وائرس کے خاتمے کے لئےشوکت خانم میموریل ہسپتال میں عارضی آٹھ بیڈز پر مشتمل کرونا سکیننگ کیمپ قائم کردیاگیا، کیمپ میں آنے والےہر مریض کا مفت علاج کیاجارہاہے،شوکت خانم ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد عاصم یوسف کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ ہسپتال آنے والے ہر مریض کا مفت کرونا ٹیسٹ اور علاج کیاجارہاہے۔
شوکت خانم ہسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد عاصم یوسف کا کہناتھا کہ یہاں روزانہ کی بنیادپر ستر ٹیسٹ کررہے ہیں صلاحیت ساڑھے تین ہزار کی ہے اب تک تئیس سو ٹیسٹ حکومتی کٹ اور پانچ سو ٹیسٹ اپنے وسائل سے کر چکے ہیں،کینسر کے مریض کاعلاج جاری ہے لیکن نئے مریضوں کاعلاج نہیں کررہے چھ یا آٹھ ہفتوں میں کینسر کے مریضوں کاعلاج نہ کرنےسے مرض پر کوئی فرق نہیں پڑتا شوکت خانم میں کل تین مریض آئے ایک وینٹی لیٹر پر ہے دوسرے مریض کا تعلق سرگودھا سے ہے اورایک مریض فوت ہو چکا ہے۔
چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد عاصم یوسف نے مخیر حضرات اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ شوکت خانم کینسر کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس سے بھی جنگ لڑ رہاہے لہذا وہ دونوں کےلئے فنڈز دیں۔

واضح رہے کہ لاہور میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 434 ہوچکی ہے,صوبے میں 130 مزید افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جس پر مجموعی تعداد 2 ہزار 594 ہوگئی ہے۔