ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کا وزیر اعظم پر 10ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ

شہباز شریف کا وزیر اعظم پر 10ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق :قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر اعظم عمران خان پر 10ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کردیا۔

ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم  کی عدالت میں  اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف  نے درخواست دائر کی ہے ،درخواست میں شہباز شریف نے  وزیراعظم عمران خان  پر 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ کیا ہے، ایڈیشنل سیشن جج نے مقدمے کی  سماعت چار اپریل تک ملتوی کردی  ہے،کیس کی سماعت کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے نہیں ہوسکی۔


ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم کی عدالت میں میاں شہبازشریف نے عمران خان کے خلاف دس ارب روپے ہرجانہ کا دعوے دائر کیا جس میں موقف اختیار کیا کہ عمران خان نے مجھ پر  دس ارب روپے رشوت دینے کا  الزام لگایا ہے، وزیر اعظم نے مجھ پر الزام عائد کیا ہے کہ میں نے پانامہ میں عمران خان کو چپ رہنے کے لیے آفر کی تھی۔ عمران خان کے بیان سے ان کی شہرت کو بھاری نقصان پہنچا ہے ۔

عدالت میں  وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے ساجد منورقریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ عدالت میں عمران خان کی طرف سے موقف اختیار کیا  گیا کہ شہباز شریف یہ دعویٰ  سیشن عدالت میں نہیں کر سکتا ،اسے سول کورٹ جانا چاہئے۔ بابراعوان ایڈووکیٹ نے عدالت کو درخواست  دی ہے  کہ شہباز شریف پر اب تک جتنے کیس بنے ہیں اس کی فہرست دی جائے ۔عدالت نےشہباز شریف کے جواب پر دونوں وکلا کو بحث کےلیے طلب کررکھا ہے ۔

یاد رہے عمران خان نے سنسنی خیز انکشاف کرتے ہوئے کہا  تھا کہ  نواز شریف حکومت نے انہیں پانامہ کیس میں خاموش رہنے کے لیے 10 ارب روپے کی پیشکش کی۔  پشاور کے شوکت خانم کینسر ہسپتال میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آپ ان حکمرانوں کو کیسے شکست دے سکتے ہیں، ساراعملہ اور کنٹرول ان کا ہے، الیکشن کا رزلٹ جس کے پاس ہے وہ بھی ان کے لوگ ہیں۔ہمیں خطرہ یہ ہے کہ ادارے بھی ان کے نیچے ہیں جن اداروں نے پانامہ  کیس کی تحقیقات کرنا ہے وہ (نون) لیگ کے نیچے ہیں، یہ اس پریشر سے نہیں نکل سکتے، اگر ہم نے پریشر نہ رکھا اور چپ کرکے بیٹھ گئے تو ان کے پاس بہت وسائل ہیں۔ عمران خان نے دعویٰ کیا کہ نواز شریف حکومت نے انہیں پانامہ کیس میں خاموش رہنے کے لیے 10 ارب روپے کی پیشکش کی۔ اگر یہ لوگ مجھے ایسی پیشکش کرسکتے ہیں تو باقی اداروں کو کتنے کی پیشکش کریں گے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer