در نایاب: شہر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث میٹرو بس سروس کو بند ہوئے اکیس روز مکمل ہوگئے ، میٹرو بس کی مکمل بندش سے اتھارٹی کو 8 کروڑ 19 لاکھ کا نقصان ، ممکنہ طور پر مزید سات روز کے لاک ڈاون سے خسارے میں مزید 2 کروڑ 73 لاکھ روپے کا اضافہ ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاو کے باعث میٹرو بس سروس اکیس روز سے مکمل طور پر بند ہے ۔ میٹرو بس کی مکمل بندش سے اتھارٹی کو 8 کروڑ 19 لاکھ کا نقصان ہوگیا ہے ۔ ممکنہ طور پر مزید سات روز کے لاک ڈاون سے خسارے میں مزید 2 کروڑ 73 لاکھ روپے کا اضافہ ہوگا۔
مزید سات دن کے لاک ڈوان سے میٹرو بس اتھارٹی کو مجموعی طور پر 10 کروڑ 92 لاکھ کا نقصان ہوگا ،میٹرو بس سروس سے روزانہ اوسط ایک لاکھ تیس ہزار شہری مستفید ہوتے ہیں ۔ اتھارٹی ذرائع کے مطابق پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نے لاک ڈاون کے باعث خسارے کو پورا کرنے کے لئے تاحال کوئی ٹھوس حکمت عملی مرتب نہیں کی تاہم میٹرو بس چلانے والی غیر ملکی کمپنی کو مالی خسارے کے باعث کس طرح سپورٹ کیا جائے گا کسی کو معلوم نہیں، واضح رہے غیر ملکی کمپنی نے اپنے ملازمین کو لاک ڈاون کے باعث گھروں تک محدود کیا ہوا ہے ۔
کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور سمیت صوبے بھر میں 14 اپریل تک لاک ڈاﺅن نافذ کیا گیا، کوروناوائرس کے بڑھتے وار کے باعث لاک ڈاﺅن میں مزید توسیع پر غور کیا جارہا ہے، 22 اپریل تک شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے سے متعلق فیصلہ کابینہ اجلاس میں ہوگا، لاک ڈاﺅن کے دوران مزید صنعتیں چالو کرنے کی تجویز پر بھی مشاورت ہو گی۔
محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔