ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احساس کفالت پروگرام سینٹرمیں بدنظمی,کورونا ایس او پیز نظر انداز

احساس کفالت پروگرام سینٹرمیں بدنظمی,کورونا ایس او پیز نظر انداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:لاہور میں جی ٹی روڈ پر  احساس کفالت پروگرام سینٹرمیں شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی، ناقص انتظامات،کروناکےایس او پیز نظر انداز کردیا گیا اورنہ کسی کو سماجی فاصلے پرعمل درآمد کا خیال رہا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں جی ٹی روڈ پر  احساس کفالت پروگرام سینٹرمیں شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی،گورنمنٹ ہائی سکول باغبانپورہ کےکفالت سینٹر میں ناقص انتظامات کئے گئے، کروناکےایس او پیز نظر انداز کردیا گیا، کسی کو سماجی فاصلے پر عمل درآمد کا خیال نارہا ،انتظامیہ نے خواتین کو ٹوکن کی ادائیگی بند کی تو خواتین کا ہجوم لگ گیا،سینٹرکے باہر خواتین کو بٹھانے کا کوئی انتظام نہیں کیا گیا،سینٹر کے باہر بیٹھے پولیس اہلکاروں کے پاس ٹوکن پرچیاں ہی ناپید ہوگئیں، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے سماجی فاصلے کو یکسر نظرانداز کیاگیا۔

واضح رہے کہ لاہورسمیت پنجاب بھرمیں احساس پروگرام کے تحت کورونا وائرس کےمستحقین میں امدادی رقم کی تقسیم کا عمل شروع ہے, رقم کی تقسیم کے لئےصوبے میں سینٹر قائم کئے گئے،' احساس پروگرام ' کے لئے8171 پر ایس ایم ایس کے چارجز ختم کردیئے گئے,کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر میں مزدور اور دیہاڑی دار طبقے کی کفالت کے لئے حکومت کی جانب سے شروع کیا جانے والا' احساس پروگرام ' جاری ہے،8171 پر احساس پروگرام کی رجسٹریشن کی جارہی ہے،عوام کو ریلیف دیتے ہوئے حکومت نے 8171 پر ایس ایم ایس چارجز ختم کردیئے,پہلے فی ایس ایم ایس ڈیڑھ سے 2 روپے کاٹے جاتے تھے،8171 پر احساس پروگرام کی رجسٹریشن کی جارہی ہے.

ضلعی انتطامیہ کے مطابق تحصیل سٹی میں کیش ڈسٹری بیوشن کے لیے 6 سائٹس مختص کی گئی ہیں جن میں گورنمنٹ سٹی ڈسٹرکٹ سکول مین جی ٹی روڈ، گورنمنٹ ماڈل سکول چمڑا منڈی، گورنمنٹ عائشہ ڈگری کالج ٹمبر مارکیٹ، سنٹرل ماڈل سکول ریٹیگن روڈ، ایل ڈی اے سکول فار بوائز سبزہ زار، سی ڈی جی گرلز ہائی سکول ملتان روڈ شامل ہیں۔

تحصیل رائیونڈ میں 8 مقامات امدادی رقم کی تقسیم کے لئے مختص کیے گئے ہیں، گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز ملتان روڈ، ہائی سکول چونگ،  ہائی سکول مراکہ، ہائی سکول آرائیاں پنڈ، ہائی سکول رائیونڈ سٹی، یونین کونسل 256 علی رضا آباد کا دفتر، پرائمری سکول موضع مانک رائیونڈ مختص کیا گیا، تحصیل ماڈل ٹاؤن میں امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے 8کیمپ لگائے گئے، پائلٹ ہائی سکول وحدت روڈ،ہائی سکول ٹاؤن شپ ،گرین ٹاؤن، گورنمنٹ ہائی سکول کاہنہ،شہدا اے پی ایس ہائی سکول ماڈل ٹاؤن  امدادی رقم تقسیم کی جارہی ہے۔

دوسری جانب نوسرباز گروہ بھی سرگرم ہے, ضلعی انتظامیہ نے احساس پروگرام کے تحت پیسے دلوانے کےعوض سادہ لوح شہریوں سے رقم بٹورنے والے 2 نوسربازوں کو گرفتار کرکے اُن کے خلاف تھانہ رائیونڈ میں مقدمہ درج کروادیا، نوسربازوں کی شناخت رحمت علی، بنیا مین ڈوگر کے نام سے ہوئی ہے۔