ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکندریہ کالونی میں مزید 22 مکینوں میں کورونا کی تصدیق

 سکندریہ کالونی میں مزید 22 مکینوں میں کورونا کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: سکندریہ کالونی میں وائرس کے پھیلاؤ میں تشویشناک حد تک اضافہ، مزید 22 مکینوں میں کورونا کی تصدیق ، علاقے میں متاثرہ مریضوں کی تعداد 44 ہو گئی، ضلعی انتظامیہ نے نئے مریضوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا، داخلی اور خارجی راستوں پر مزید پولیس تعینات۔

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال مزید تشویشناک ہوگئی ، لاہور میں وائرس کے مصدقہ مریض 434 ، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہو گئی، پنجاب بھر میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ  ہوگیا اوو  کورونا پازیٹو بڑھ کر  2594 ہو گئے ، اموات 21 ریکارڈ، جبکہ 11ملکی اور غیر ملکی افراد کورونا کو شکست دینے میں کامیاب ہوگئے، صحتیاب ہونیوالوں میں 7تبلیغی جماعت کے غیرملکی افراد اور4ملکی باشندے شامل ہیں۔
ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق   کورونا وائرس سے سب سے زیادہ صوبہ  پنجاب متاثر ہوا,   پنجاب سے   کورونا وائرس کے مزید 130 کیس رپورٹ ہونے سے تعداد 2594 ہو گئی ہے، 701 زائرین سنٹرز، 821 رائے ونڈ سے منسلک افراد، 89 قیدیوں، 883 عام شہریوں میں   کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،   کورونا وائرس سے اب تک کل 21 اموات اور 39 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں، صوبائی دارالحکومت  لاہور میں کوروناکے 28 نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد شہر میں وائرس کے مصدقہ مریض 434 ہوگئے، جبکہ جاں بحق مریضوں کی تعداد 11 ہے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ حفاظتی تدابیر اختیار کرکے خود کو محفوظ بنائیں، متاثرہ ممالک سے آئے افراد میں آئسولیشن کے دوران علامات ظاہر ہوں تو 1033 پر رابطہ کریں۔

کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کیلئے  پنجاب حکومت کی جانب سے  لاہور سمیت صوبے بھر میں  14 اپریل تک  لاک ڈاﺅن نافذ کیا گیا،  کوروناوائرس کے بڑھتے وار کے باعث لاک ڈاﺅن میں مزید توسیع پر غور کیا جارہا ہے، 22 اپریل تک شہریوں کو گھروں تک محدود رکھنے سے متعلق فیصلہ کابینہ اجلاس میں ہوگا، لاک ڈاﺅن کے دوران مزید صنعتیں چالو کرنے کی تجویز پر بھی مشاورت ہو گی۔

Shazia Bashir

Content Writer