ڈیفنس (زین مدنی )لالی وڈ انڈسٹری کے نامور اداکار گلوکار علی ظفر نے قرنطینہ میں رہ کر ایک نظم لکھی ہے جسے انہوں نے ” سکون “کا عنوان دیا ہے ۔
علی ظفر نے یہ نظم گزشتہ روز اپنی آواز میں ریکارڈ کرواکے ریلیز کی جسے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر لاکھوں صارفین نے پسند کیا اور اسے شیئر کیا ۔علی ظفر کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ نظم موجودہ حالات کے پیش نظر لکھی ہے اور ان کی دعا ہے کہ یہ حالات جلد ٹھیک ہوجائیں ۔علی ظفر نے اپنے ایک پیغام میں سب سے اپیل کی کہ وہ گھروں میں رہیں اور خود کو محفوظ بنائیں کیونکہ کورونا وائرس کی وباءاب پاکستان میں بھی بہت بری طرح پھیل رہی ہے ۔
“Sukoon”. Full version in link below https://t.co/xN2yLWfAOK #QuarantineLife pic.twitter.com/rOXarhiePz
— Ali Zafar (@AliZafarsays) April 11, 2020
علی ظفر کا کہنا ہے کہ ان کی نظم کا عنوان سکون بھی اسی لئے ہے کہ سکون صرف گھروں میں ہی ہے کیونکہ جب آپ باہر نکلیں گے اور لوگوں سے میل ملاقاتیں کریں گے تو آپ اس وائرس کی وباءکا شکار ہوسکتے ہیں اس لئے خود کو سکون میں رکھنے کے لئے خود کو گھروں میں رکھیں اور خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے گھر والوں کو بھی سکون کے ساتھ رکھیں.
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر علی ظفر نے ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں وہ اپنے گھر کے جم میں نظر آرہے ہیں۔اپنی پوسٹ میں علی ظفر نے کہا کہ اپنے گھر میں جو بھی مشین آپ کو میسر ہے اس سے ورزش ضرور کریں، آپ کو آن لائن بہت سے ٹیوٹوریلز مل جائیں گے جو بتائیں گے کہ سیلف آئسولیشن کے دوران فٹ کیسے رہا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ہم سب مل کر اس وبا سے کسی سپر ہیرو کی طرح لڑیں گے، آپ کا فیورٹ سپر ہیرو کون سا ہے؟