( قذافی بٹ ) سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان کو دوبارہ وزارت دینے کا فیصلہ، عبدالعلیم خان آج شام پانچ بجے گورنر ہاؤس میں وزارت کا حلف اٹھائیں گے۔
گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، عبد العلیم خان سے حلف لیں گے۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق عبدالعلیم خان کو کون سا محکمہ دیا جائے؟ فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان میں دوریاں کم ہونے لگیں۔ ایوان وزیراعظم کے اشارے پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات ہوئی تھی۔ جہاں عبدالعلیم خان کی وزارت کے معاملات وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات میں طے ہوئے تھے۔ عبدالعلیم خان کی دوبارہ صوبائی کابینہ میں شمولیت کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں۔
یاد رہے تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم نے گرفتاری کے بعد پارٹی سرگرمیوں سے متعلق خاموشی اختیار کر لی تھی۔ عبدالعلیم خان نے نیب کیس کی وجہ سے چھ ماہ قبل وزارت بلدیات سے استعفی دے دیا تھا۔