( شہزاد خان ) شہر کی اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کا طوفان آگیا، نان خمیری روٹی دو روپے مہنگی ہوگئی، ضلعی انتظامیہ نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکشن جاری کردیا۔
اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر شہری بلبلا اُٹھے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے نان اور خمیری روٹی بھی مہنگی کردی۔ دال مونگ 39 روپے، دال ماش 24 روپے فی کلو مہنگی، کالے چنے دس روپے فی کلوگرام مہنگے ہوگئے، چینی کی قیمت میں پانچ روپے فی کلو گرام اضافہ کیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ نے نان اور خمیری روٹی کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ کردیا۔
دال مونگ کی قیمت میں سب سے زیادہ انتالیس روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد دال مونگ ایک سو انتالیس روپے فی کلوگرام تک پہنچ گئی ہے۔ دال ماش انیس روپے بڑھ کر ایک سو چونتیس، چاول باسمتی سپر ایک سو تیس، دال چنا ایک سو چھ، کالا چنے ایک سو چار اور چینی ساٹھ روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ اسی طرح دیگر دالوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ کردیا گیا ہے جس کے باعث شہری شدید پریشان ہیں۔