ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھر سے ٹیوشن جانے والی کمسن بچی واپس نہ لوٹ سکی

گھر سے ٹیوشن جانے والی کمسن بچی واپس نہ لوٹ سکی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) صوبائی دارلحکومت میں کمسن بچی کے مبینہ اغوا کا ایک اور واقع سامنے آگیا، اکیڈمی کیلئے گھر نے نکلنے والی تیرہ سالہ لڑکی راستے سے غائب، لڑکی کے مبینہ اغوا کا مقدمہ تھانہ شاد باغ میں درج کر لیا گیا۔

شاد باغ کے علاقہ بھگت پورہ کی رہائشی تیرہ سالہ ربیعہ کے والد کی مدعیت میں تھانہ شاد باغ میں مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق والدین کا کہنا ہے کہ ربیعہ گزشتہ روز گھر سے ٹیوشن پڑھنے گئی، رات کو دیر تک واپس نہ لوٹی تو لواحقین نے اکیڈمی جا کر ربیعہ کا پتا کیا، مگر اکیڈمی کی انتظامیہ نے بتایا کہ ربیعہ تو اکیڈمی آئی ہی نہیں، بہت معلوم کرنے پر بھی رابعہ کا پتہ نہ چل سکا۔

  لواحقین نے شاد باغ پولیس سٹیشن میں مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ لواحقین کا کہنا تھا کہ انھیں شک ہے کہ کسی نامعلوم شخص نے ان کی بیٹی کو حرام کاری کے لیے اغوا کیا ہے۔ لوحقین کا مطالبہ ہے کہ ان کی بیٹی کو جلد بازیاب کروایا جائے۔