لیگی رہنما حنیف عباسی کیمپ جیل سے رہا

13 Apr, 2019 | 06:55 PM

Arslan Sheikh

( سٹی 42 ) لیگی رہنما حنیف عباسی کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا، حنیف عباسی کی رہائی پر پھول نچھاور، روبکار حنیف عباسی کا صاحبزادہ حماس عباسی لے کر پہنچا،   خواجہ برادران اور حافظ نعمان نے ایڈمن بلاک سے الوادع کیا۔

تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما حنیف عباسی کو کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔ ان کی رہائی سے قبل جیل میں ان کے اہل خانہ، کارکنان اور مختلف لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ حنیف عباسی کا صاحبزادہ حماس عباسی رجسٹرار جوڈیشل کی جاری کردہ روبکار لیکر کیمپ جیل پہنچے تھے۔ اس موقع پر لیگی کارکنان کی کثیر تعداد کیمپ جیل پہنچی، جنہوں نے اپنے رہنماء کا استقبال کیا، ان کے حق میں نعرے بازی کی اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ خواجہ برادران اور حافظ نعمان نے الوداع کیا۔

یاد رہے اس سے قبل لیگی رہنما حنیف عباسی و دیگر ملزمان پر جولائی 2012 میں 500 کلو گرام ایفی ڈرین حاصل کرنے کا مقدمہ دائر کیا گیا تھا، اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے حنیف عباسی سمیت دیگر ملزمان پر 9 سی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔

مزیدخبریں