سٹی42: لاہور چڑیا گھر میں نئے مہمانوں کی آمد، ایک کروڑ مالیت کے دو بنگالی ٹائیگرز لاہور چڑیا گھر کی زینت بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق بیماری کی وجہ سے لاہور چڑیا گھر کے ٹائیگرز کی ہلاکت کے بعد انتظامیہ نے دو اور نئے بنگالی ٹائیگرز خرید لیے ہیں، نر اور مادہ ٹائیگر کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے جنہیں ساؤتھ افریقہ سے لایا گیا ہے انکی عمر تین سے چار سال ہے۔انتظامیہ کے مطابق مزید نئے جوڑے جلد مکمل کیے جائیں گے، تاکہ چڑیا گھر کی رونق مزید بحال ہوسکے، اس سے پہلے لاہور چڑیا گھر میں موجود دو نر بلڈ پیراسائٹ کی بیماری میں مبتلا ہیں جن کا ہر تین ماہ بعد ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔
یہ بیماری جان لیوا ہوتی ہے، جس کے باعث نئے جوڑے کو ان سے الگ رکھا گیا ہے۔