پنجاب حکومت ادویات کی قیمتوں میں اضافہ روکنے میں مکمل طورپرنا کام

13 Apr, 2019 | 06:29 PM

Shazia Bashir

وثب42: پنجاب حکومت ادویات کی قیمتوں میں اضافہ روکنےمیں مکمل طورپرنا کام ہوگئی، میڈیکل سٹورزبدستوربڑھائی گئی قیمتوں پرادویات فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نےاعلان کیا تھا کہ حکومت پنجاب فوری طورپرفارماسیوٹیکل کمپنیوں کی جانب سے بڑھائی گئی قیمتوں کوپہلےوالی قیمتوں پرواپس لائے لیکن ابھی تک صوبائی حکومت حکم پر عملدرآمدنہیں کرا سکی۔  میڈیکل سٹور نئی قیمتوں کےمطابق ادویات فروخت کررہے ہیں، میڈیکل سٹور مالکان کا کہنا ہےکہ جن قیمتوں پر ادویات خریدی ہیں انہی پرفروخت کررہے ہیں ۔

میڈیکل سٹورکیپرزکا کہنا ہےکہ ابھی تک فارماسیوٹیکل کمپنیوں نے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے مطابق مارکیٹ سےادویات اُٹھانےکا کوئی عندیہ نہیں دیا بلکہ ادویات پرنئےریٹ بھی درج کردیئے ہیں۔

جس سے وہ نئے ریٹس پر ہی فروخت کریں گے، دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم نےتبدیلی سرکارکوووٹ دے کرغلطی کی ہے، یہ کیسا ملک ہے جہاں پرادویات بھی مہنگی ہیں اورآج پہلی بار ادویات کا خریدنا مشکل ہوگیا ہے۔ دوسری جانب حکومت نے دعوی کیا ہےکہ انہوں نےاوورچارجنگ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کردیا ہے۔

میڈیکل سٹورزپرادویات خریدنےآنیوالے شہریوں نےمطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپرادویات کی قیمتوں میں 50فیصد کمی کی جائے۔

مزیدخبریں