گرمی کو بریک لگ گئی، محکمہ موسمیات نے نوید سنادی

13 Apr, 2019 | 11:03 AM

Sughra Afzal

(سٹی 42) لاہور میں ہلکی بوندا باندی سے آتی گرمی کو بریک لگ گئی، محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں بارش کی پیشگوئی کردی۔

لاہور کو بادلوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا، ہلکی بوندا باندی اور ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے باغوں کے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا، آتی گرمی کو بریک لگ گئی ہے، زندہ دل لاہوریوں نے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے پارکوں کا رُخ کرلیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 32 اور کم سے کم 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، ہوا 16 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ہے۔ماہرین موسمیات نے لاہوریوں کو بادل برسنے کی نوید سنادی۔

مزیدخبریں