( زین مدنی ) لالی وڈ انڈسٹری کی نئی رومانٹک ایکشن فلم ’’ جنون عشق‘‘ سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کردی گئی، فلم کا پریمئر شو شبستان سینما میں منعقد کیا گیا۔
لالی وڈ انڈسٹری کی نئی فلم ’ جنون عشق‘‘ کا پریمئر شو شبستان سینما ایبٹ روڈ میں منعقد کیا گیا، جس میں اداکار راشد محمود، شاہد، عدنان خان، آفرین پری سمیت دیگر نے شرکت کی اور فلم کو معیاری قرار دیا۔ فلم ایکشن اور رومانس سے بھرپور ہے جس کے گانے پہلے سے ہی سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہوئے ہیں۔
فلم کی کاسٹ میں اداکار عدنان خان، آفرین پری، ماہ نور، راشد محمود، شاہد سمیت دیگر فنکار شامل ہیں جبکہ پروڈیو سر اصغر علی اور ہدایتکار نسیم حیدر شاہ ہیں۔ فلم کو شہر لاہور سمیت ملک بھر میں نمائش کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔