زین مدنی حسینی:شب معراجﷺ کے احترام میں شہر کے تمام نجی سرکاری تھیٹر ہالز بند رہیں گے، سینما گھروں میں رات گئے فلموں کے شوز بھی نہیں ہوں گے۔
شب معراج کے احترام میں شہر بھر کے تمام تھیٹر ہالز بند رہیں گے اور سٹیج ڈراموں کی نمائش نہیں ہوگی ۔اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے اور تمام نجی تھیٹرہالز نے بھی تھیٹر احتراما بند کردیئے ہیں۔ الفلاح،محفل،تماثیل، باری، شالیمار تھیٹر سمیت الحمرا آرٹ سینٹر اورالحمرا کلچرل کمپلیکس کے ڈراما ہالزبند رہیں گے۔ دوسری جانب سینما گھروں میں بھی رات گئے ہونے والے فلموں کے شوز نہیں دکھائے جائیں گے۔
ارتقائے انسانی کے پہلے سفر اورسلطان الانبیاء ﷺ کے واقعہ معراج کی یاد میں آج شب معراج نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے۔ عاشقان رسول نے مساجد اور عبادت گاہوں کو خوبصورت انداز میں برقی قمقموں سے سجادیا ہے۔
اس لنک پر ضرور کلک کریں:حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے واقعہ معراج کو بڑی عقیدت و احترام سے منایا جارہاہے
لاہور پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ پانچ ہزار سےزائد اہلکار اور افسران کو شب معراج پر مساجد اور عبادت گاہوں کی سیکورٹی پر تعینات کیا گیا ہے۔