ٹیچنگ، سرکاری ہسپتالوں میں صاف پانی کی فراہمی کا مسئلہ حل نہ ہو سکا

13 Apr, 2018 | 10:14 PM

Read more!

زاہد چوہدری:ٹیچنگ اور سرکاری ہسپتالوں کا پانی آلودہ ہونے کا سنگین مسئلہ چار برسوں سے حل نہ ہوسکا، رواں سال بھی صاف پانی کی فراہمی کیلئے کوئی منصوبہ نہ بن سکا، ڈاکٹروں،عملہ مریضوں اور ہسپتال آنے والے شہریوں کی زندگی کو سنگین خطرات لاحق۔

محکمہ صحت نے چار برس قبل ٹیچنگ اور سرکاری ہسپتالوں میں دستیاب پانی کے ٹیوب ویل، ٹینکی اور نلوں سے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری تجزیہ کروایا تو انکشاف ہوا کہ سوڈومیناس سمیت مہلک ترین بیکٹیریا پانی میں موجود ہے، جو انسانی زندگی کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ صورتحال کا علم ہونے کے باوجود محکمہ صحت کی ہسپتالوں میں صاف پانی کی فراہمی کیلئے ٹھوس پلاننگ سامنے نہیں آسکی، رواں مالی سال میں بھی کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا۔

 آلودہ پانی آپریشن تھیٹرز سمیت وارڈز میں استعمال ہونے سے مریضوں میں انفکشن کی شرح بڑھ رہی ہے، تاحال اس سنگین مسئلہ کے حل کیلئے کسی قسم کے ٹھوس اقدامات نہیں کئے جاسکے ہیں ۔

مزیدخبریں