بالاآخر کرپٹ اور نااہل ہمیشہ کیلئے اپنے انجام کو پہنچ گئے: طاہر القادری

13 Apr, 2018 | 07:56 PM

رانا جبران

قذافی بٹ: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے نوازشریف کی نااہلی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا، انکا کہنا ہے کہ 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کا فیصلہ درست اقدام ہے۔

  سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ لارجر بنچ نے متفقہ طور پر آئین کے اہم آرٹیکل کی تشریح کر دی ہے۔ فیصلے سے بدعنوان افراد کاپارلیمنٹ میں داخلہ بند ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شفافیت کے کلچر کو پروان چڑھانے میں فیصلہ سنگ میل ثابت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی تاحیات نااہلی پر لیگی کارکنان ناراض، جاتی امراء کے باہر احتجاج مظاہرہ

 ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ذوالفقارعلی بھٹو اور کرپٹ نواز شریف کے کیس میں کوئی مماثلت نہیں، جس کیس میں نااہل ٹولہ فریق نہیں تھا۔ اس پر تنقید غیر قانونی اورغیر اخلاقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالاآخر کرپٹ اور نااہل ہمیشہ کیلئے اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں۔

مزیدخبریں