جنید ریاض:محکمہ تعلیم پنجاب بھر کے 15000 سکول سربراہان کو لیڈرشپ ٹریننگ دے گا، ٹریننگ قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں دی جائے گی۔
محکمہ تعلیم 15000 سکول سربراہان کو لیڈرشپ ٹریننگ دے گا، یہ تربیت ہائرسکینڈری، ہائی اور ایلمنٹری سکول کے سربراہان کو دی جائے گی، تریبیت پروگرام اپریل اور مئی کے مہینے میں شروع کیا جائے گا، پنجاب بھر کے 36 اضلاع سے سکول سربراہان شرکت کریں گے۔ قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں دی جائے گی۔ اس حوالے سے پنجاب بھر کے سی ای اوز کو ہدایات جاری کردی گئی۔